• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6830

    عنوان:

    میں ایک سنی مسلم ہوں اور اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو بہت دین دار ہے۔ برائے کرم کوئی دعا یا عمل بتا دیں۔

    سوال:

    میں ایک سنی مسلم ہوں اور اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو بہت دین دار ہے۔ برائے کرم کوئی دعا یا عمل بتا دیں۔

    جواب نمبر: 6830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 691=691/ م

     

    جس لڑکی سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ آپ کو اس وجہ سے پسند ہے کہ بہت دین دار ہے، تو پسند کا معیار بہت عمدہ ہے، حدیث میں دین دار لڑکی سے شادی کو ترجیح دینے کی ترغیب آئی ہے۔ آپ ہرنماز کے بعد ”یا لطیفُ“ ایک سو گیارہ مرتبہ اور اول و آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھا کریں، اور اللہ سے دعا بھی کیا کریں کہ اے اللہ فلانہ لڑکی دین دار ہونے کی وجہ سے مجھے پسند ہے، اگر اس کے ساتھ رشتہٴ نکاح میں خیر مقدر ہو تو میرا رشتہ اس سے جڑنے کی شکل پیدا فرمادے، آپ اپنے گھرمیں والدین یا بھائی، بہن سے اس کا اظہار بھی کردیں، تاکہ وہ لوگ آپ کے رشتے کے بارے میں کوشش کریں، آپ خود اس لڑکی سے بات چیت یا ملاقات وغیرہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند