• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6792

    عنوان:

    پچھلے مہینے میری شادی ہوئی ہے لیکن شوہر کی کمزوری کی وجہ سے ہماری صحبت نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے اور نہ ہی میرے شوہر کو اس تعلق سے زیادہ معلومات ہے۔ کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں ہیں کہ کیا کیا چیزیں جائز ہیں او رکیا نہیں؟ جیسا کہ مجھے مشت زنی کا مطلب نہیں معلوم، یہ کیا ہوتی ہے؟ ایک سوال اور کیا ویاگرا یا اس جیسی کوئی اور دوا سے ہم صحبت کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 700=700/ م

    اگر شوہر کو جنسی کمزوری ہے، تو کسی حکیم یا ڈاکٹر سے علاوج کروانا چاہیے۔ جنسی تعلقات کے حوالے سے یہ چیزیں ممنوع ہیں: بیوی کے پچھلے مقام میں جماع کرنا، حیض و نفاس (ماہواری خون اور ولادت کا خون) کی حالت میں ہمبستری کرنا، بیوی کے پستان سے شوہر کا دودھ پینا، وغیرہ یہ امور حرام و ناجائز ہیں، ان سے بچنا لازم ہے، حیض و نفاس کے علاوہ میں بیوی کے اگلے مقام (موضع وطی) میں ہمبستری جائز ہے، تقبیل، لمس وغیرہ امور جائز ہیں۔ مشت زنی کا مطلب ہاتھ سے منی خارج کرنا ہے، یہ بھی ناجائز ہے۔ ویاگرا کونسی دوا ہوتی ہے،ہمیں معلوم نہیں۔ اگر یہ دوا یا اس جیسی دوا صحبت پر قدرت میں مفید ہو اور ناپاک اجزاء شامل نہ ہوں تو استعمال میں حرج نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند