• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67913

    عنوان: کیا دولہے کی طرف سے دلہن کو سگائی کی تقریب میں ہدیہ دیا جاسکتاہے

    سوال: (۱) کیا دولہے کی طرف سے دلہن کو سگائی کی تقریب میں ہدیہ دیا جاسکتاہے (جیسے انگوٹھی اور کپڑے)اور اسی طرح دلہن کی طرف سے دولہا کو ہدیہ دیا جاسکتاہے ؟ (۲) کیا ہم نکاح کے دن ہی ولیمہ کرسکتے ہیں؟جیسے ظہر کے وقت نکاح ہوا اور دولہا اور دلہن تنہائی میں کچھ وقت ایک گذارے اور پھر مغرب بعد ولیمہ ہو تو کیا اس میں کوئی اعتراض ہے؟

    جواب نمبر: 67913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1166-1231/H=11/1437

    (۱) انگوٹھی کپڑے وغیرہ اشیاء کا لین دین سگائی کے موقعہ پر ہدیہ کے طور پر نہیں ہوتا بلکہ رسمی انداز سے التزاماً ہوتا ہے اس لیے یہ رسم قابل ترک ہے البتہ بعد نکاح کے رسمی پابندی کے بغیر بطیبِ خاطر ہدیہ کا لین دین کرلیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔
    (۲) ولیمہ اس صورت میں بھی ہو جاتا ہے البتہ زوجین کے اجتماع سے اگلے دن کریں تو بہتر ہے


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند