• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6649

    عنوان:

    مجھے تصاویر کے بارے میں کچھ دریافت کرنا تھا وہ مندرجہ ذیل ہیں: (۱) اکثر رشتوں کے لیے تصویر مانگتے ہیں تو کیا تصویر نکال کر دینا درست ہے یا نہیں؟ (۲) اور اگر بہن کا رشتہ آئے اور وہ ہمیں لڑکے کی تصویر دیں تو اس تصویر کو ماں، بہن، بھابھی وغیرہ کا دیکھنا کیسا ہے؟ (۳) اگر بہن کا رشتہ آئے تو کیا اس لڑکے کو لڑکی کی ماں، بہن اوربھابھی بالمشافہہ دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (۴) لڑکی نے کبھی اپنا فوٹو نہیں نکالا، لیکن جب اس کی شادی ہوئی تو ولیمہ کے دن ہی اس کے سسرال والوں نے اس کی ویڈیوشوٹنگ نکالی تو کیا کرے؟ آپ سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ آ پ میرے سوالوں کے جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں بین دلیل کے ساتھ دیں جس سے میرے دل کو طمانیت ملے۔اللہ آپ کی عمر کودراز کرے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1646=1260/ ھ

    (۱) تصویر نکالنا حرام ہے اور یہ کوئی ضرورتِ شدیدہ نہیں کہ رشتوں کے لیے تصویر مانگتے ہیں بہت سے رشتے اس کے بغیر ہورہے ہیں۔

    (۲) دیکھنا بھی جائز نہیں۔

    (۳) نہیں، گھر کے مرد جاکر دیکھ بھال کرلیں اور پوری تفصیل گھر میں بتلادیں۔

    (۴) ویڈیو شوٹنگ نکالنا بھی حرام ہے۔

    سچی پکی توبہ کرنا اور اس ویڈیو کو ضائع کرنا یا کرانے کی سعی کرنا بھی واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند