• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6231

    عنوان:

    ہمارے والد اور والدہ سات سال سے ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ والد نے ہمیں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور جدائی کے بعد سے نہ تو ہمیں دیکھا ہے نہ تو بات کی ہے اور نہ ہی ہماری کوئی خبر لی ہے۔ مجھے اس بابت فتوی درکار ہے کہ اتنے لمبے عرصہ کے بعد (میرے والد کا کوئی پتہ نہیں ہے) کیا میری ماں بیوہ یا مطلقہ تصور کی جائے گی؟اور کیا وہ شریعت کی روشنی میں دوسری شادی کرسکتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1008=1200/ ب

    آپ کی والدہ کو اگر نفقہ و لباس کی تنگی ہے یا عفت کے ساتھ زندگی گزارنا دشوار ہے تو ان کو چاہیے کہ اپنے ملک کی کسی شرعی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں اور جدائی کا مطالبہ کریں اورشرعی عدالت جدائی کے سلسلے میں جو احکامات جاری کرے اس کی تعمیل کرکے گم شدہ شوہر سے جدائی حاصل کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند