• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6042

    عنوان:

    بیوی سے ہمبستری کے وقت جان بوجھ کر یا انجانے میں شوہر اس کی چھاتی سے دودھ پی لے تو کیا طلاق ہوجائے گی یا جماع کے وقت مرد اپنی بیوی کی چھاتی سے دودھ پی سکتا ہے؟ مہربانی کرکے اسلامی نقطہ نظر سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 871=069/ د

    بیوی کا دودھ پینے سے طلاق واقع نہیں ہوگی لیکن ایک قطرہ بھی پینا حرام ہے اگر چھاتی میں دودھ نہ ہو توچھاتی منھ میں لینے کی غلبہ شہوت میں گنجائش ہے بشرطیکہ دودھ منھ میں نہ جائے اگر چلا گیا توفوراً تھوک دے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند