• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5937

    عنوان:

    میں ان والدین کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو کہ اپنے خاندان میں شادی کرنے میں بہت سخت ہیں۔ اگر چہ ان کو ان کے خاندان کے باہرہر حساب سے اچھا جوڑ ملتا ہے، لیکن وہ اتنے متشدد ہیں کہ وہ ایک دیندار لڑکے کے بجائے ایسے لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر تیار ہیں جو کہ دیندار نہیں ہے۔ ایسے والدین کے بارے میں کیا کہا جاسکتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 944=1100/ ب

    شادی کے وقت طرفین کی دینداری ہی کو دیکھ کر شادی کرنی چاہیے حدیث میں اس کی سخت تاکید کی گئی ہے، او رجو شخص صرف مالداری یا حسن وجمال دیکھ کر نکاح کرتا ہے اسے ذلت اٹھانی پڑتی ہے۔ والدین کا غیر دین دار لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر اصرار کرنا غیر مناسب ہے: وعن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا خطب إلیکم من ترضون دینہ وخلقہ، فزوجوہ إن لا تفعلوہ تکن فتنة في الارض وفساد عریض (مشکوة ص:۲۶۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند