• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5738

    عنوان:

    میں ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، ہم ایک دوسرے کو بہت زیادہ چاہتے تھے اور جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن اللہ کی مرضی ایسی کہ اس لڑکی کا برین ٹیومر میں انتقال ہوگیا۔ برائے کرم ہمیں قرآن اورحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کیا اللہ سبحانہ وتعالی ہم کو معاف کردے گا اور ہم کو جنت میں داخل کرے گا؟ اور کیا ہم جنت میں ملیں گے اور وہاں ایک ساتھ رہیں گے، کیوں کہ ہماری ابھی تک شادی نہیں ہوئی تھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 521=479/ ل

    اگر آپ نے اس لڑکی کے ساتھ ناجائز کام بھی کیے تھے تو آپ صدق دل سے توبہ کریں، ان شاء اللہ آپ کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

    (۲) اگر اس لڑکی اور آپ کی وفات ایمان کی حالت میں ہوتی ہے تو ان شاء اللہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے۔

    (۳) شادی شدہ مرد و عورت کے بارے میں صراحت ہے کہ وہ عورت شوہر کو ملے گی غیرشادی شدہ مرد کے بارے میں ہے کہ فرض کیا جائے گا کہ اگر اس کی بیوی ہوتی تو اس طرح کی ہوتی اور پھر اسی طرح ایک دنیا کی عورت دی جائے گی۔ یہی حکم عورتوں کا ہوگا۔ وفیمن لا زوجة لہ علی تقدیرھا لہ أن لو کانت (شامی: 3:110 ، ط زکریا دیوبند) باقی اگر اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو جنت میں ملادیں تو یہ اللہ پر کچھ بعید نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند