• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5413

    عنوان:

    میرا ایک دوست ہے جس کی بیوی اکثر لڑائی کرکے اس کے ساتھ جماع نہیں کرتی جس کی وجہ سے اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور ذریعہ سے فارغ ہوجاتا ہے۔ وہ کیا کرے؟ کوئی دعا چاہتا ہے کہ بیوی اس کے ساتھ راضی ہوجائے۔ شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں۔

    سوال:

    میرا ایک دوست ہے جس کی بیوی اکثر لڑائی کرکے اس کے ساتھ جماع نہیں کرتی جس کی وجہ سے اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور ذریعہ سے فارغ ہوجاتا ہے۔ وہ کیا کرے؟ کوئی دعا چاہتا ہے کہ بیوی اس کے ساتھ راضی ہوجائے۔ شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں۔

    جواب نمبر: 5413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 238=238/ م

     

    کسی اور ذریعہ سے فارغ ہونے کا اگر یہ مطلب ہے کہ آپ کا دوست اپنی بیوی کو چھوڑکر کسی غیر منکوحہ عورت سے خواہش پوری کرلیتا ہے تو یہ حرام و ناجائز ہے، اپنے دوست سے کہیے کہ اس حرام فعل سے توبہ و استغفار کریں اور اگر مطلب کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت کی جائے۔ دوست کی بیوی اپنے شوہر کے ساتھ جماع کے لیے تیار نہیں ہوتی اس کی وجہ کیا ہے؟ اگر عورت کے اندر کوئی عیب یا بیماری ہے جس کی وجہ سے منع کرتی ہے تو حکیم یا ڈاکٹر سے اس کا علاج کرائے۔ اور اگر کوئی وجہ نہیں تو بلاعذر شرعی شوہر کو جماع پر قدرت نہ دینا صحیح نہیں، بالخصوص ایسی حالت میں جب کہ شوہر کے ابتلائے معصیت کا قوی اندیشہ ہو، بیوی کو منع کرنا جائز نہیں۔ حدیث میں ایسی عورت پر لعنت آئی ہے جس کا خاوند اس کو بلائے اور وہ انکار کردے۔ اور اگر بیوی اس وجہ سے ناراض ہے کہ شوہر اس پر بے جا ظلم کرتا ہے تو قصور شوہر کا ہے ایسی صورت میں اپنے دوست کو سمجھائیں کہ ظلم سے باز آجائے اور اگر قصور عورت کا ہو تو دوست سے کہیے کہ اسے نرمی و حکمت کے ساتھ سمجھاتے رہیں، اور نمازوں کے بعد یہ دعا بھی کریں۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند