• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5354

    عنوان:

    بیوی کے ساتھ صحبت کرتے ہوئے اس کا کتنا جسم دیکھ سکتے ہیں؟ کیا اس کے اوراپنے پورے جسم کو کھولنا یا دونوں کو اپنے پورے کپڑے اتارنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ایسا کر بیٹھیں تو اس کا گناہ اور کفارہ کیا ہے؟

    سوال:

    بیوی کے ساتھ صحبت کرتے ہوئے اس کا کتنا جسم دیکھ سکتے ہیں؟ کیا اس کے اوراپنے پورے جسم کو کھولنا یا دونوں کو اپنے پورے کپڑے اتارنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ایسا کر بیٹھیں تو اس کا گناہ اور کفارہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 5354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2037=758/ ھ

    دیکھنے کی تو جسم کے ہر حصہ کی گنجائش ہے اور پورا جسم دونوں کھول لیں حرام یہ بھی نہیں البتہ ستر اور نگاہ کو جس قدر بچایا جاسکے بچالیں یہ حیاء و شرم کے قریب اور مطلوب شرعی ہے، اور پورا جسم کھول لیا تو کفارہٴ مالیہ کچھ نہیں، بہتر یہ ہے کہ آئندہ ایسا نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند