• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5200

    عنوان:

    کیا بیوی کا دودھ پینا حرام ہے؟ چونکہ میرا پہلا بچہ ڈھائی سال کا ہے اور میرے بچہ کا دودھ چھڑانے کے بعد میری بیوی کے اب بھی دودھ آتا ہے۔ اس حالت میں اگر پستان چوستے وقت میرے منھ میں دودھ آجائے تو کیا مجھے اس کو باہر تھوکنا پڑے گا یا میں اس کو نگل سکتاہوں، کیوں کہ اب یہ میرے بچہ کا رزق نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 250=250/ م

    جی ہاں؛ شوہر کو بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، بچہ کا دودھ چھڑانے کے بعد بھی بیوی کے پستان سے دودھ آنا بند نہ ہوا ہو تو ایسی حالت میں پستان منھ میں لینے سے احتراز کریں، اگر کبھی دودھ منھ میں آجائے تو اس کو نگلنا جائز نہیں، اس کو باہر تھوک دیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند