• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 4740

    عنوان:

    اسلام میں کتنا مہر دینا صحیح ہے؟ مہر فاطمی میں کتنی رقم یا مال ادا کرنا ہوگا؟

    سوال:

    اسلام میں کتنا مہر دینا صحیح ہے؟ مہر فاطمی میں کتنی رقم یا مال ادا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 4740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 419=419/ م

     

    مہر کی کم سے کم مقدار تو شریعت میں متعین کردی گئی ہے جو دس درہم ہے، لیکن زیادہ سے زیادہ کی مقدار متعین نہیں، تاہم مہر اتنا زیادہ بھی نہ ہونا چاہیے کہ شوہر ادا ہی نہ کرسکے او راتنا کم بھی نہ ہونا چاہیے کہ بالکل معمولی رقم ہو بلکہ شوہر کی مالی حالت اور بیوی کے خاندانی مہر دونوں کی رعایت کرتے ہوئے ایک مناسب مقدار میں مہر طے ہونا چاہیے۔

    (۲) قول مشہور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مہر کے بارے میں پانچ سو درہم ہے جس کی مقدار اکی سو اکتیس تولہ تین ماشہ چاندی ہوتی ہے، خواہ چاندی ادا کرے یا اس کی قیمت، البتہ یہ بالت ملحوظ رہے کہ اگر نکاح میں مہر فاطمی کا تعین ہوا تو جس وقت مہر ادا کیا جائے گا اس وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند