• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 4582

    عنوان:

    زید نے ایک عمردراز عورت کے ساتھ زنا کیا۔(۱) کیا زید اس عورت کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟ (۲) کیا زید کی بہن اس عورت کے لڑکے کے ساتھ شادی کرسکتی ہے جس کے ساتھ زید نے زنا کیا ہے؟

    سوال:

    زید نے ایک عمردراز عورت کے ساتھ زنا کیا۔(۱) کیا زید اس عورت کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟ (۲) کیا زید کی بہن اس عورت کے لڑکے کے ساتھ شادی کرسکتی ہے جس کے ساتھ زید نے زنا کیا ہے؟

    جواب نمبر: 4582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1130=974/ ب

    زنا ایک نہایت ہی مذموم اور شرم ناک فعل ہے، اس سے فوراً توبہ کرنی چاہیے، لیکن زنا کی وجہ سے اس عورت کی بھانجی، زید پر حرام نہیں ہوئی، زید اس سے شادی کرسکتا ہے، اسی طرح عورت کا لڑکا زید کی بہن سے شادی کرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند