• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 441

    عنوان:

    ممانی اور چچی محرم ہوتی ہیں یا نہیں؟

    کوئی شخص اپنے بیٹے کی مطلقہ یا بیوہ سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں ؟

    سوال:

    ممانی اور چچی محرم ہوتی ہیں یا نہیں؟

    کوئی شخص اپنے بیٹے کی مطلقہ یا بیوہ سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 192/ل=192/ل)

     

    ممانی اور چچی محرم نہیں ہیں، ان سے بھانجہ یا بھتیجہ کا اگر چچا یا ماموں کا انتقال ہوجائے یا طلاق دیدیں تو عدت گذرنے کے بعد نکاح درست ہوجاتا ہے، بشرطیکہ کوئی اور رشتہ ان دونوں میں محرمیت کا نہ ہو۔

     

    اپنے بیٹے کی مطلقہ یا بیوی سے نکاح کرنا حرام ہے لقولہ تعالیٰ وحلائل أبنائکم الذین من أصلابکم (الآیة) وفي الشامیة: وتحرم زوجة الأصل والفرع بمجرد العقد دخل بہا أو لا (شامي: 4/105، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند