• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3459

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ کیا لڑکیوں کے لیے میٹری مونیل سائٹس (شادی ویب سائٹ) پر اپنا پروفائل (فائل شخصی تفصیلات) دینا درست ہے یا نہیں؟خاص کر شرعی پردہ کی پابند بچیوں کے لیے جن کا رشتہ دوسری بچیوں کی نسبت ہونا مشکل ہوتاہے۔ میں نے مندر درگا میٹری مونیل سائٹس پر اپنا پروفائل بنائی ہے۔ براہ کر م، میری رہنمائی فرمائیں کہ میں ان ویب سائٹس پر اپنا پروفائل رہنے دوں یاختم کردوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 380/ د= 334/ د

    اگر ناگزیر ضرورت کا تقاضا ہو اور بدون ویب سائٹ پر تفصیلات دیئے اچھے رشتے آنے کی امید کم ہو تو تفصیلات دینے کی گنجائش اس شرط کے ساتھ ہے کہ بچی کا فوٹو اس میں نہ لگائیں صرف دیگر تفصیلات لکھیں۔ نیز اس مقصد کے لیے جو اسلامی یا مسلمانوں کی ویب سائٹ ہیں ان کو ذریعہ بنائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند