• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 345

    عنوان:

    کیا اسلام محبت کی شادی کی اجازت دیتا ہے؟

    سوال:

    میں زرعی انجینئر ہوں اور زرعی امور کی ایک ریسرچ تنظیم میں ملازمت کرتا ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام محبت کی شادی کی اجازت دیتا ہے؟ نیز، کیا ایسی لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے جو دیگر برادریوں جیسے رانا، ملک وغیرہ سے ہو۔ میں اپنی سبق کی ساتھی لڑکی کو چاہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ میرے لیے اچھی رہے گی۔ وہ مذہبی ہے، تھوڑی سی موڈرن ہے، لیکن میری برادری کی نہیں ہے۔ میں ایرین ہوں اور وہ راجپوت ہے۔ جب میرے والدین کو معلوم ہوا تو انھوں نے برادری کی بنیاد پر انکارکردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تم اس سے شادی کرو گے تو ہمیں چھوڑنا پڑے گا۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ کیا میں اپنے والدین کی بات مانوں یا اپنی خواہش کے مطابق عمل کروں؟

    جواب نمبر: 345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 471/ج=471/ج)

     

    آپ اگر مذکورہ لڑکی سے شادی کریں تو شادی ہوجائے گی اگرچہ وہ آپ کی برادری کی نہیں ہے اور یہ شادی والدین کی مرضی کے خلاف ہے، لیکن چونکہ والدین کا اولاد پر بڑا حق ہوتا ہے اس لیے بہتر یہ ہے کہ آپ ان کی منشا اور مرضی کے مطابق اپنی برادری ہی میں شادی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند