• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3410

    عنوان:

    کیا ایک سنی لڑکا ایک شیعہ لڑکی سے شادی کرسکتاہے جبکہ اس نے اپنے کچھ عقائد بدل دےئے ہوں۔ اب اس کے یہ عقائد ہیں: اللہ ایک ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے نبی ہیں، قرآن کریم بالکل صحیح ہے اس میں کوئی تبدیل کی ہوئی ہے،حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا زنا سے بری ہیں،وہ چاروں خلفا ء کے بارے میں خاموش ہے ، کہتی ہے اللہ بہتر جانتاہے کہ وہ غلط ہیں یا صحیح، وہ انہیں ملامت نہیں کرتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ امام انبیاء کرام سے افضل ہیں، لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ امام ہیں خدانہیں،حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کے عقائد رکھنے والی لڑکی مسلم ہے یا نہیں؟ اور کیا اس سے نکاح درست ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 211/ ج= 207/ ج

    مذکورہ بالا صورت میں ابھی بھی لڑکی کے چند عقائد اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے خلاف ہیں، لہٰذا اس شیعہ لڑکی سے نکاح درست نہیں ہے۔ البتہ اگر وہ بالکلیہ اپنے عقائد سے توبہ کرے اور اہل سنت والجماعت کا عقیدہ اپنائے اور آپ پوری طرح سے اس سے مطمئن ہوجائیں تو نکاح درست ہے۔ (مستفاد: از محمودیہ: ج۱۳ ص۳۲۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند