• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3151

    عنوان:

    ایک لڑکی ہے اس کا رشتہ آتاہے مگر سب ہونے کے بعد ٹوٹ جاتاہے ، اس کے والدین کا کہناہے کہ کسی نے جادو ٹونا کیاہے ، کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    ایک لڑکی ہے اس کا رشتہ آتاہے مگر سب ہونے کے بعد ٹوٹ جاتاہے ، اس کے والدین کا کہناہے کہ کسی نے جادو ٹونا کیاہے ، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 3151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 199/ ب= 190/ ب

     

    ایسا اکثر دشمنوں اور حاسدوں کی وجہ سے ہوتا ہوگا، دادو اورٹونے کا بھی امکان ہے، اس لیے تسلی کے لیے کسی نیک معتمد عامل کو دکھالیں اور دشمنوں اور حاسدوں سے بچنے کے لیے مناسب تدبیر کریں، یعنی دور کہیں رشتہ کریں اور خاموشی کے ساتھ سب کام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند