• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3117

    عنوان: بیوی شوہر کے بلانے پر گھر نہ آئے تو اس کا علاج کس کے ذمہ ہے؟

    سوال:

    اگر شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی اپنی ماں کے گھر رہے اور بلانے پر بھی نہ آئے ، اور اس دوران وہ بیمار پڑ جائے تو ا س کے اس کا علاج و معالجہ اور اسپتال کا خرچ شوہر کے ذمے واجب ہوگا؟اگر نہیں پھر کس کے ذمہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 3117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 153/ ج= 148/ ج

     

    شوہر کی مرضی کے خلاف بیوی اگر میکے میں رہ رہی ہے اور اس کے بلانے پر بھی نہیں آتی تو ایسی بیوی ناشزہ و نافرمان ہے، شوہر اس کے نان و نفقہ اور علاج و معالجہ کا ذمہ دار نہیں، بیوی خود اپنے نفقہ و علاج کی ذمہ دار ہے، یا پھر اس کے والدین اس کے ذمہ دار ہیں، جو بغیر کسی وجہ شرعی کے لڑکی کو اپنے گھر روکے ہوئے ہیں: ولا نفقة لخارجة من بیتہ بغیر حق وھي الناشزة حتی تعود (الدر مع الرد: ج۵، ص۲۸۶، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند