• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3020

    عنوان:

    کیا میں بغیر شہادت و مہر کے نکاح کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    کیا میں بغیر شہادت و مہر کے نکاح کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 3020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 564/ ل= 564/ ل

     

    نکاح کے وقت مہر کا ذکر کرنا ضروری نہیں مہر کے ذکر کے بغیر نکاح درست ہوجاتا ہے اور مہر مثل لازم ہوتا لیکن بغیر شہادت کے نکاح ہوتا ہی نہیں، نکاح منعقد ہونے کے لیے کم سے کم دو عقلمند بالغ مرد مسلمان یا ایک مرد اور دو عورتوں کا ہونا ضروری ہے: ولا ینعقد نکاح المسلمین إلا بحضور شاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین أو رجل وامرأتین الخ (ھدایة: ج۲ ص۲۸۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند