• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2615

    عنوان:

    میں اٹھائیس سالہ سنی مسلمان ہوں، مجھے ایک لڑکی پسند ہے ، وہ شیعہ ہے اور زید ی فیملی کی ہے ۔ غالب گمان ہے کہ وہ سنی ہوجائے گی۔ کیا یہ شادی جائزہوگی؟

    سوال:

    میں اٹھائیس سالہ سنی مسلمان ہوں، مجھے ایک لڑکی پسند ہے ، وہ شیعہ ہے اور زید ی فیملی کی ہے ۔ غالب گمان ہے کہ وہ سنی ہوجائے گی۔ کیا یہ شادی جائزہوگی؟

    جواب نمبر: 2615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 13/ د= 5/ ک

    اگر وہ سچے دل سے مسلمان (سنی) ہوجاتی ہے اور آپ کو اس کے ایمان و اسلام لانے پر اطمینان ہوجاتا ہے تو اس سے نکاح کرسکتے ہیں۔ شیعوں کے یہاں تقیہ ایسی مذہبی چیز ہے جس کی وجہ سے ان کے کسی قول و فعل پر اطمینان کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    اگراس کا عقیدہ کفریہ ہے مثلاً صحابہٴ کرام کو کافر سمجھتی ہے ازواجِ مطہرات پر تہمت لگاتی ہے، حضرت جبرئیل سے وحی کے پہنچانے میں غلطی ہوئی، اگر اس قسم کا عقیدہ رکھتی ہے تو کسی سنی مسلمان سے اس کا نکاح درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند