• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2336

    عنوان:

    کیا مسلمان کسی یہودی و عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ کسی اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ کیا عیسائی اور یہودی لڑکی سے شادی کرنے کے سلسلے میں شرائط یکساں ہیں؟

    سوال:

    کیا مسلمان کسی یہودی و عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ کسی اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ کیا عیسائی اور یہودی لڑکی سے شادی کرنے کے سلسلے میں شرائط یکساں ہیں؟

    جواب نمبر: 2336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 243/ ل= 243/ ل

    کسی عیسائی یہودی یا اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی شرط یہ ہے کہ وہ کسی نبی پرایمان رکھتی ہو منزل من اللہ صحیفہ کا اعتراف کرتی ہو وصح نکاح کتابیة مومنة بنبی مرسل مقرة بکتاب منزل (الدر المختار مع الشامی :۴/۱۲۵/۱۳۴/ط زکریا دیوبند) لیکن آج کل کے اکثرعیسائی اوریہودی دہریہ ہیں اوردہریہ عورت سے مسلمان مرد کا نکاح نہیں ہوسکتا اگرکسی عیسائی یا یہودی عورت کے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ یہ دہریہ نہیں ہے تو اس سے نکاح ہوجائے گامگردوسرے خطرات کی بنا پراس سے پرہیز واجب ہے مثلا اولاد کے کافرہونے کاسخت خطرہ ہے بلکہ خود شوہرکادین بھی خطرہ سے خالی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند