• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 176136

    عنوان: جس كا تعلق غیر مسلم عورت سے بھی ہو‏، كیا اس كی مسلم بیوی كی اولالد سے نكاح درست ہے؟

    سوال: ایک مسلم شخص کی مسلم بیوی سے دو اولاد ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی ، لیکن اس شخص کی ایک غیر مسلم عورت سے تعلق ہے اور اس سے ایک بیٹی بھی ہے، اس کی غیر مسلم بیوی الگ جگہ رہتی ہے، ایسی حالت میں اس شخص کی مسلم بیوی کی اولاد سے کوئی مسلمان نکاح کرسکتا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 176136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:436-349/sd=6/1441

    بشرط صحت سوال اگر بچے والد کے فعل سے راضی نہیں ہیں، تو ان سے نکاح کیا جاسکتا ہے؛ لیکن مذکورہ شخص کے عمل سے براء ت ظاہر کرناضروری ہے، متعلقین کو چاہیے کہ وہ مذکورہ شخص کو حرام کاری سے روکیں اور کسی بھی طرح ناجائز اور حرام تعلق کو ختم کرائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند