• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175229

    عنوان: اہل کتاب سے نکاح كا حكم

    سوال: شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں کہ اہل کتاب کے ساتھ نکاح کی اجازت ہے اگر وہ اپنا مذہب نا نہ بدلنا چاہے اور شادی کے لیے راضی ہو؟

    جواب نمبر: 175229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 360-328/M=04/1441

    آجکل کے اہل کتاب کے عقائد بہت حد تک تبدیل ہو چکے ہیں، ان کے عقائد دہریہ قسم کے ہوگئے ہیں، ایسی کتابیہ لڑکی سے نکاح درست نہیں۔ اور اگر کتابیہ اپنے آسمانی مذہب پر پوری طرح قائم ہو تو اس سے نکاح اگرچہ جائز ہے لیکن مفاسد کے اندیشے سے نہ کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند