• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175217

    عنوان: پہلی بیوی کی خوشی کے لیے دوسرے نكاح كو چھپانا؟

    سوال: پہلی بیوی کی خوشی کے لیے جھوٹ بولنا اور دوسرا نکاح کر کے اس جھوٹ کے ساتھ چھپانا کیا حدیث کے مطابق صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 175217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:356-261/B=3/1441

    یہ موقعہ جھوٹ بولنے کا صحیح نہیں ہے، ایک بیوی کے ہوتے ہوئے اسلام میں دوسری بیوی سے نکاح کرنا بلاشبہ جائز ہے۔ پہلی بیوی سے آپ کب تک چھپائے رکھیں گے ایک نہ دن ظاہر ہوجائے گا۔ لہٰذا ایک جائز اور حلال کام کے لیے آپ پہلی بیوی سے جھوٹ بولیں یہ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند