• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174928

    عنوان: دودھ پینے والے پر دودھ پلانے والی کی تمام اولاد حرام ہو جاتی ہے

    سوال: میرے تایا کے ہاں بیٹا ہو جو 3 ماہ بعد فوت ہو گیا اسی عرصے میں میری بڑی بہن بھی پیدا ہوئیں جنہوں نے بیٹے کی وفات کے بعد تائی کا دودھ پیا اب میرا نکاح میرے تایا کی سب سے چھوٹی بیٹی سے ہونا ہے اور میں اپنی بہنوں میں سب سے چھوٹا ہوں تو کیا یہ نکاح جائز ہو گا؟

    جواب نمبر: 174928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 381-291/B=03/1441

    دودھ پینے والے پر دودھ پلانے والی کی تمام اولاد حرام ہو جاتی ہے آپ نے اپنی تائی اماں کا دودھ نہیں پیا ہے اس لئے آپ کا نکاح تائی اماں کی لڑکی کے ساتھ درست ہے۔ کذا فی الدر المختار ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند