• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174564

    عنوان: نکاح سے پہلے ولیمہ كا حكم؟

    سوال: ہمارے یہاں دستور ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے لڑکے والوں کے یہاں مہمان آتے ہیں اور اس میں مہمانوں کے لیے کھانا بنتا ہے اور اس میں لڑکے والے محلے کے لوگوں کی دعوت کر دیتے ہیں کہ اب ولیمے کی ضرورت نہیں ہے تو کیا اس دعوت میں شریک ہو سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 256-219/M=03/1441

    نکاح سے پہلے ولیمہ مسنون یا مشروع نہیں، پس شادی سے پہلے منڈھے کے نام سے جو باضابطہ دعوت کا رواج ہے یہ غیر شرعی دعوت ہے، ایسی رسمی دعوت کرنے اور اس میں شرکت کرنے سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند