• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 173154

    عنوان: خلیری بہن جس نے ہماری والدہ كا دودھ پیا ہے كیا اس كا نكاح ہمارے بڑے بھائی سے ہوسكتا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میرا ایک بھائی ہے وہ شادی کرنا چاہتاہے ، مگر ایک مسئلہ ہے کہ میری ایک خلیری بہن ہے، میری ماں نے اسے دودھ پلایا ہے، میرا بھائی اس سے چار سال کا بڑا ہے اور وہ لڑکی چار سال کی چھوٹی ہے،تو کیا ان دونوں میں شادی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟ کیا یہ ہمارے کسی بھی بھائی کے ساتھ اس کا نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟ کیوں کہ دودھ پہلانے والی تو میری ماں ہیں اور پلانے کے وقت لڑکی چھ مہینے کی تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:35-35/L=2/1441

    اگر آپ کی ماں نے آپ کی خلیری بہن کو مدتِ رضاعت (دوسال کے اندر) دودھ پلایا ہے تو وہ آپ لوگوں کی رضاعی بہن ہوگئی اور جس طرح نسبی بہن سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بہن سے بھی نکاح کرنا حرام ہے ؛لہذا آپ کے کسی بھی بھائی سے اس کا نکاح نہیں ہوسکتا ۔

    ولاحل بین رضیعی امرأة لکونہما أخوین، وإن اختلف الزمن (الدر المختار) حتی لو کان أحدہما أنثی لایحل النکاح بینہما، کما ذکرہ مسکین۔ (شامی ۴۱۰/۴زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند