• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172686

    عنوان: كسی مجبور لڑكی پر ظلم وزیادتی كركے نكاح كے كاغذ پر دستخط كرالے تو كیا نكاح درست ہوجائے گا؟

    سوال: کیا اگر کوئی مرد کسی بے سہارا لڑکی کو کمرے میں بند کرکے اس کو اتنا مارے کہ وہ خون آلودہ ہوگئی اور مرنے کے قریب ہوگئی اور اس آدمی نے اس سے کسی کاغذ پر دستخط کروایا تو کیا وہ نکاح ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 172686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1290-1112/B=01/1441

    جی نہیں، اس طرح نکاح نہیں ہوتا، نکاح کے لئے باقاعدہ لڑکی کی طرف سے اپنے نکاح کی بخوشی اجازت ہو پھر دو مسلمان گواہوں کے سامنے نکاح ہو یعنی لڑکا اس نکاح کو قبول کرے۔ مارپیٹ کے دستخط کرانے سے نکاح نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند