• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172589

    عنوان: اگر بیوی اپنے شوہر کے ساتھ آپسی اختلافات کی وجہ سے ہمبستر ہونا نہیں چاہتی لیکن اپنے شوہر کے گھر پر ہی رہتی ہو تو شریعت میں اس کا کیاحکم ہے ؟

    سوال: اگر بیوی اپنے شوہر کے ساتھ آپسی اختلافات کی وجہ سے ہمبستر ہونا نہیں چاہتی لیکن اپنے شوہر کے گھر پر ہی رہتی ہو تو شریعت میں اسکا کیاحکم ہے ؟ کیا بیوی کا ایسا کرنا شریعت میں درست ہے ؟ ایک بات اور کہ اگر بیوی بالکل ہی شوہر کے ساتھ اب ہمبستر نہ ہونا چاہے تب کیا حکم ہے ؟ کیا ایسا کرنے سے اللہ ایسے عورت سے ناراض ہو جائے گا؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت فرماو یں۔

    جواب نمبر: 172589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1339-1117/H=12/1440

    (۱) شوہر کے مکان پر رہنا تو درست ہے مگر آپسی اختلافات کو ختم کرکے ایک دوسرے کو حسن معاشرت کے ساتھ گذر بسر کا نظام بنانا چاہئے ایک دوسرے کی حق تلفی کرنے سے دونوں پر بچنا واجب ہے ایک دو قریبی ہمدرد بااثر اعزہ کو بیچ میں ڈال کر مصالحت کرلی جائے۔

    (۲) بغیر کسی شرعی مجبوری کے شوہر کے جماع کے لئے بلانے پر جماع سے انکار کرنا بھی اللہ پاک کی ناراضگی کا موجب ہے جو عورت دائمی طور پر ایسا ارادہ کر بیٹھے اس پر اللہ تعالی کا کس قدر غضب نازل ہوگا وہ محتاج بیان نہیں باقی قصوروار ہونے میں اگر شوہر بڑھا ہوا ہو تو اس پر واجب ہے کہ حکمت کے ساتھ نزاع کو ختم کرنے میں پہل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند