• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172410

    عنوان: خشك چھاتی چوستے رہنے سے كیا رضاعت ثابت نہیں ہوگی؟

    سوال: میرا سوال رضاعت سے متعلق ہے، میری دادی ۶۲ سال کی تھیں اور میری کزن (رشتے میں بہن) ایک سال کی ، و ہ ان کی چھاتی چشتی رہتی تھی تقریباً ایک سال تک چشتی رہی ، مگر میری دادی جان بول رہی ہیں کہ چھاتی سے دودھ نہیں نکلتا تھا ، بس وہ یونہی چشتی رہتی تھی، اب مجھے بتائیں کہ رضاعت کا رشتہ ہوا یا نہیں؟ کیا واقعی چھاتی سے دودھ نہیں نکلا ہوگا ایک سال تک چوسنے سے اگر سبھی شرائط ملتی ہیں بس دودھ نہیں نکلتا تھا چھاتی سے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1228-1067/D=1/1441

    جب دادی کا کہنا ہے کہ میری چھاتی سے دودھ نہیں نکلتا تو لڑکے کے حلق میں دودھ کا اترنا ثابت نہیں ہوا؛ لہٰذا حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوگی۔ وفي القنیة: امرأة کانت تعطي ثدیہا صبیّة واشتہر ذلک بینہم ثمّ تقول: لم یکن في ثدیہا لبن حین ألقمتہا ثدي ولم یعلم ذلک إلا من جہتہا ، جاز لابنہا أن یتزوّج بہذہ الصبیّة ۔ (شامی: ۴/۴۰۱، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند