• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171874

    عنوان: اگر بیوی کسی اور کے ساتھ بھاگ جائے پھر چند دنوں بعد واپس آجائے تو کیا وہ بیوی اپنے شوہر کے لیے جائز ہے؟

    سوال: اگر بیوی کسی اور کے ساتھ بھاگ جائے اور پانچ دن کے بعد آئے اور کہے غلطی ہوگئی ہے ، کیا وہ بیوی اپنے شوہر کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 171874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1238-1017/H=11/1440

    اجنبی شخص کے ساتھ بھاگ جانا ناجائز و حرام اور گناہ ہوا تاہم اس غلطی کی وجہ سے نکاح فاسد نہیں ہوا بلکہ وہ علیٰ حالہباقی ہے اور جب کہ وہ اپنی غلطی پر نادم و شرمندہ ہے سچی پکی توبہ کر رہی ہے تو یہی اسلم صورت ہے کہ حسن معاشرت کے ساتھ شوہر اُس کو اپنے پاس رکھ کر گذر بسر کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند