• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 170967

    عنوان: جس لڑكے كو دودھ پلایا ہے اس كی بہن سے اپنے لڑكی كی شادی كرنا ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے متلق؟ خالہ نے اپنے بھانجے کو دودھ پلایا..پھر وہی خالہ اپنی بیٹے کی شادی اس لڑکے کی بہن سے کرنا چاہتی ہے،تو کیا اس لڑکے سے اس کی شادی ہو سکتی ہے؟حالانکہ جس لڑکی سے شادی کرانا چاہتی ہے اس کو دودھ نہیں پلایا..؟

    جواب نمبر: 170967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 945-830/M=09/1440

    اگر حقیقی صورت حال یہی ہے کہ خالہ نے بھانجی کو دودھ نہیں پلایا ہے تو بھانجی کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی کرا سکتی ہے، وتحل أخت أخیہ رضاعاً (البحر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند