معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 166677
جواب نمبر: 16667701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 172-153/H=2/1440
اسلامی عقائد میں ایسا کچھ نہیں باہم مشورہ سے جو تاریخ بھی نکاح کی طے کرلیں درست ہے، اچھا یہ ہے کہ جمعہ کے دن مسجد میں نکاح کی مجلس ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم اپنی لڑکی کی شادی سنت کے مطابق کررہے ہیں اور ہم نے اپنی لڑکی کی پسند سے بیڈ روم کا سیٹ پچاس ہزار روپیہ کاخریدا ہے جب کہ ہم پچیس ہزار کا بھی لے سکتے تھے ،تو یہ سنت کے خلاف تو نہیں؟
1516 مناظرمیں ایک مسلمان ہوں او رایک مسلم لڑکی سے انجانے میں میرے موبائل پربات ہوئی، بات ہوتے ہوتے ہم دونوں میں محبت ہوگئی۔ پھر ایک دن اچانک لڑکی کی امی جن کی رشتہ داری میرے گھر کے قریب ہی ہے میرے گھر اسی لڑکی کا میرے ساتھ شادی کا رشتہ لے کر آئی۔ جب ہم دونوں کو پتہ چلا کہ ہماری شادی لگ رہی ہے تو ہماری محبت میں او رشدت پیدا ہوگئی۔ میری امی نے لڑکی کو دیکھ کر پسند کرلیا ،لیکن اب امی اس رشتہ سے انکار کررہی ہیں۔ کسی کو ہماری محبت کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔ لیکن میں اس لڑکی کو جس کو میں نے ابھی تک دیکھا نہیں ہے صرف اس سے موبائل پر بات کی ہے اس سے ابھی بھی بہت محبت کرتا ہوں اور وہ لڑکی بھی مجھ سے بہت محبت کرتی ہے۔ اب میری امی میرے لیے دوسرا رشتہ تلاش کررہی ہیں جب کہ میرا دل کسی اور سے شادی کرنے کو گوارہ نہیں کرتا۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ میں امی کی مرضی سے شادی کروں یا نہیں؟ شادی میں نکاح میں جو تین بار لڑکے کی مرضی پوچھی جاتی ہے تو کیا یہ صرف زبانی مرضی ہوتی ہے یا دل سے بھی اقرار ہونا چاہیے جب کہ میں اسی لڑکی کو اپنی بیوی بنانا چاہتا ہوں؟ اس لڑکی کے گھر والے بھی تیار ہیں۔ مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر میں امی کی مرضی کے خلاف اس لڑکی سے شادی کرلوں تو یہ شریعت کی روشنی میں درست ہوگا یا نہیں؟
2841 مناظرمفتی
صاحب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میرے شوہر ایک حکیم کو دکھانے گئے تھے لیکن اس سے
کوئی فائدہ نہیں ہوا اس کے بعد انھوں نے ایک اور رام پور میں اسی امراض کو دیکھنے
والے حکیم کو دکھایا انھوں نے بیس دن کی دوا دی او راس کے بعد ان کی منی کے جرثومے
کا ٹیسٹ کرایا۔ مفتی صاحب اس کی رپورٹ آگئی ہے اس میں میرے شوہر کی منی کے جرثومے
بالکل نہیں ہیں۔ اور ان حکیم نے بھی علاج کو منع کردیا کہ اس کا علاج کہیں نہیں
ہے۔ ہماری مالی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا کروں میری شادی
کو ابھی ڈھائی مہینہ ہوا ہے اور میرے شوہر اپنے والدین کے اکلوتے لڑکے ہیں۔ میں
کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ برائے مہربانی میری خدا کے واسطے مدد کیجئے۔
یہ بات میں اور میرے شوہر اور صرف آپ جانتے ہیں ۔کیا میں اتنی بدنصیب ہوئی کہ میری
شادی میری چھوٹی بہن کی شادی کے بعد ہوئی، اور اب اس طرح کی پریشانی ہے۔ میں بہت
پریشان ہوں ،برائے کرم میرے لیے دعا کردیجئے۔ خدا سے میرے لیے دعا کردیجئے۔ میں
بہت پریشان ہوں۔ مجھے کچھ تلاوت کے لیے بھی بتادیجئے مجھے اس سوال کا جواب جلد سے
جلد دیجئے۔
میں نے چھ مہینہ پہلے ایک لڑکی سے شادی کی۔ میری شادی سے پہلے جب میرے اہل خانہ لڑکی کو دیکھنے گئے، تو ان کے والدین نے اس کومجھے دکھانے سے منع کیا۔ بعد میں وہ متفق ہوگئے اورصرف ایک مرتبہ دکھایا۔ اس وقت وہ بہت خوب صورت تھی۔ لیکن میری شادی کے پہلے دن کے بعد ہی میں نے دیکھا کہ وہ بہت خوبصورت اوراچھی نہیں ہے۔ اب میں اس سے تمام محبت اور امید چھوڑ چکا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں۔ میں اس کے ساتھ اب رہنا نہیں چاہتا ہوں۔
2596 مناظرٹیلیفون پر نکاح کرنا اسلامی نقطہء نظر سے کیسا ہے؟ کیا شوہر اپنی بیوی کا وکیل اور گواہ بن سکتاہے ؟
2476 مناظرمیری منگنی کو ایک سال ہوا ہے میرا تعلق دیوبند
سے ہے میں حافظ قرآن ہوں،او رعالمہ کا کورس بھی کررہی ہوں۔ جو میں آپ سے پوچھ رہی
ہوں وہ سوال میں نے اپنے مدرسہ کے عالماؤں سے نہیں پوچھا ہے۔ (جس لڑکے سے میری
منگنی میری امی نے کروائی ہے اس کا تعلق اہل سنت بریلوی سے ہے اور وہ کسی بھی صورت
میں دیوبند ی ہونا نہیں چاہتا ہے۔ بلکہ وہ دیوبند کو گستاخ رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کہتا ہے۔ اور برا بھلا کہتا ہے او رکہتا ہے کہ تم بھی اہل سنت بریلوی کی ہو
جاؤ۔ کیا میں اس لڑکے سے شادی کروں یانہ کروں ،او رمجھے وہ لڑکا پسند بھی ہے اور پیار
بھی ہے؟ آپ میری رہنمائی کریں۔
مجمعِ عام میں بے پردہ منگنی کرنا اور بعد میں کیک کاٹنا
1718 مناظر