• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166052

    عنوان: میں ایک لڑکی سے نکاح کرنا چاہتاہوں جس کے لیے میری والدہ تیار نہیں ہیں

    سوال: میں نے پہلے آپ سے ایک لڑکی کے متعلق مشورہ کیاتھا ، بات یہ تھی کہ میں ایک لڑکی سے نکاح کرنا چاہتاہوں جس کے لیے میری والدہ تیار نہیں ہیں ، آپ نے استخارہ کرنے کے لیے بولا تھا وہ میں نے کیا اور ساتویں رات میں مجھے ایک خواب دکھا ، میں نے دو پان کھائے ہیں، اور اس میں رسگلا تھا ، پھر میں نے ایک کمرہ دیکھا اس میں بہت سارے پیلے آم تھے اور پھر میں نے ایک شادی دیکھی۔ بس اس کا مطلب بتائیں۔

    جواب نمبر: 166052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 95-61/SN=2/1440

    آپ کو پہلا فتوی بھی منسلک کرنا چاہئے تھا، بہرحال آپ نے جو خواب ذکر کیا ہے وہ بہ ظاہر اچھا خواب ہے، نکاح کا اقدام کرسکتے ہیں؛ لیکن آپ اپنی والدہ کو راضی کرنے کی کوشش جاری رکھیں، والد والدہ کی رضامندی سے نکاح کرنے کی صورت میں خیر کی زیادہ توقع رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند