• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165813

    عنوان: کیا میں اپنے والد صاحب کی بہن کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہوں؟

    سوال: کیا میں اپنے والد صاحب کی بہن کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہوں؟ میرے والد صاحب کی بہن اس شادی کے لیے تیار ہیں۔

    جواب نمبر: 165813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:150-95/L=2/1440

    پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرنا حلال ہے؛اس لیے آپ اپنی پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرسکتے ہیں۔ کبنت عمہ وعمتہ وخالہ وخالتہ لقولہ علیہ تعالی: ”وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ“ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ۴: ۱۰۳، ۱۰۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، ویحرم علی الرجل عمتہ وخالتہ وأما بناتہما فحلال (الدر المنتقی شرح الملتقی مع المجمع ۱: ۴۷۶، ۴۷۷، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند