• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165128

    عنوان: ویڈیو یا فوٹو میں شرمگاہ دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت کا كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص ویڈیو یا فوٹو میں کسی عورت کی شرمگاہ دیکھ لے جب کہ وہ عورت اس وقت وہاں موجود نہ ہو تو کیا یہ عمل کرنے سے حرمت مصاہرت عاید ہوجاتی ہے؟ ویڈیو یا فوٹو بہت پہلے کا ہو۔ اگر ہو جاتی ہے تو شرمگاہ کو کسی حد تک دیکھنے سے ہوتی ہے؟ مطلب سنا ہے کہ اگر اندرونی حصہ دیکھا جائے تو ہوتی ہے۔ یہاں پر اندرونی حصے سے کیا مراد ہے؟ اندر والا لال سوراخ یا اور کچھ؟ مہربانی کرکے پوری تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔ ہم یہ مسئلہ کسی کو پوچھ بھی نہیں سکتے کیونکہ اس میں بہت شرم آتی ہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 165128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 17-11/SN=1/1440

    ویڈیو یا فوٹو میں کسی عورت کی شرمگاہ دیکھنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، خواہ شرمگاہ کا اندرونی حصہ دیکھے یا بیرونی؛ باقی اس فعل کا حد درجہ قبیح اور ناجائز ہونا تو ظاہر ہے۔ ولو نظر في مرأة ورأی فیہا فرج امرأة فنظر عن شہوة لاتحرم علیہ أمہا وابنتہا؛ لأنہ لم یر فرجہا وإنما رأی عکس فرجہا۔ (ہندیہ: ۱/۲۷۴، ط: زکریا)۔ نیز دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۹/۵۳۴، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند