• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 163765

    عنوان: اجرت دے كر نكاح میں گواہ بنانا كیسا ہے؟

    سوال: نکاح کرنے کے لئے ایک مجلس میں لڑکا اور لڑکی جب ایجاب و قبول کریں جو نکاح کے دو مسلمان مرد گواہ ہونا شرط ہے، کیا ان گواہان کو پیسے دے کر اپنے نکاح کا گواہ بنایا جاسکتا ہے؟ شریعت کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 163765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1126-857/SN=11/1439

    اگر پیسے دے کر گواہ بناکر ان کے سامنے ایجاب وقبول کرایا جائے نکاح تو تب بھی ہوجائے گا؛ لیکن گواہی (شہادت) پر اجرت ومعاوضہ کا لین دین شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند