معاشرت - نکاح

Pakistan

سوال # 161966

اگر ایک مرد اور ایک عورت دو مسلمان مرد گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرکے نکاح کرلیں تو اگر ان گواہوں میں سے کوئی ایک گواہ یا دونوں حالت جنابت میں ہوں تو کیااس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ ناپاکی میں کوئی نکاح کا گواہ بن سکتا ہے؟

Published on: May 30, 2018

جواب # 161966

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1099-1017/M=9/1439



اچھا یہ ہے کہ گواہان پاکی کی حالت میں ہوں لیکن طہارت (پاکی) لازم نہیں، ناپاکی کی حالت میں بھی کوئی شخص گواہ بن سکتا ہے اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات