معاشرت - نکاح

india

سوال # 161904

اگر کوئی لڑکی دو گواہوں کے سامنے اپنے کفو کے لڑکے سے یوں کہے کہ میں اپنے آپ کو آپ کے نکاح میں دیتی ہوں اور لڑکا کہے کہ میں قبول کرتا ہوں، تو کیا نکاح ہو جائے گا؟ اور اگر اس طرح نکاح نہیں ہوتا، تو کس طرح ہوگا؟

Published on: Jun 11, 2018

جواب # 161904

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1138-969/sd=9/1439



جی ہاں ! اس طرح نکاح ہوجائے گا؛ لیکن لڑکے لڑکی کا اولیاء کی رضامندی اور اجازت کے بغیر خود سے نکاح کا اقدام کرنا پسندیدہ نہیں ہے ، ایسے نکاح میں عموما برکت نہیں ہوتی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات