معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 161746
جواب نمبر: 16174631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1126-1006/H=9/1439
اگر عورت حالت حیض میں ہو اور اس کے ساتھ نکاح کے لئے ایجاب و قبول ہو گیا اور کوئی سبب مانع نکاح نہ تھا تو نکاح منعقد اور درست و لازم ہوگیا نکاح صحیح ہونے میں عورت کی پاکی شرط نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نو
ماہ قبل میرا نکاح انٹر نیٹ پر دہلی کی ایک لڑکی سے ہوا ہے۔ میں لڑکی کو کبھی ملا
نہیں اور دیکھا بھی نہیں۔ صرف لڑکی کو انٹرنیٹ پربراہ راست دیکھا ہے ۔ اور اس سے
روزانہ بات بھی کرتا تھا ۔ کسی وجہ سے میں نے پہلی جنوری 2010کو اس طرح میل کردیا
تھا[میں آج سے تمہیں طلاق دے رہا ہوں۔ اس کا مطلب آج سے ہمارا ہر رشتہ ختم۔ بقیہ
زندگی تمہاری کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔افسوس اور شکریہ۔ کیوں کہ ہماری ملاقات
بھی نہیں ہوئی اس لیے تمہیں عدت میں بیٹھنے کی بھی ضرورت نہیں]۔ تو ہماری طلاق
ہوگئی کہ نہیں؟ میرا ارادہ اس کو طلاق دینے کا بالکل نہیں تھا۔ میں آپ سے درخواست کرتا
ہوں کہ آپ مجھے بتائیں کہ میں آگے کیا کروں؟ اگر طلاق ہوگئی ہے تو مجھے اس کو پھر
سے میرے نکاح میں لانے کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ آپ کی اطلاع کے لیے میں آپ کو
بتادوں کہ جس لڑکی سے میں نے نکاح کیا ہے میں اس کو انٹرنیٹ پر ملا تھا۔ پھر میں
نے اس سے بات کی۔ ...
میں الحمد للہ شرعی پردہ کی پابند ہوں اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی طاقت کے مطابق گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔ (۱) محترم میرے والدین ایسے خاندان میں رشتہ کرارہے ہیں جو زیادہ کھلا ہوا نہیں تو اسلامی بھی نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ جس لڑکے سے میری شادی ہونے والی ہے وہ کبھی داڑھی جو ایک مشت سے کم ہوتی ہے اگر رکھا منڈوا لیتا ہے اور کبھی رکھ لیتا ہے اور جماعت کے ساتھ نمازنہیں پڑھتادیندار بھی نہیں ہے۔ جب اس کے گھر والے رشتہ لینے آئے تو اس کی ماں نے کہا کہ میرے بیٹے نے مجھے سورہ قیامت پڑھ کر سنائی ہے اور اس کی بہن نے کہاں کہ مذہبی ہے۔ اور جب ہمیں لڑکا دکھایا تو داڑھی تھی پھر فون پر امی کو باتوں باتوں میں بتایا کہ اس نے داڑھی منڈوا دی ہے۔۔۔؟؟؟
2562 مناظرآج کل شادی میں جو نکاح کے فوراً بعد ولیمہ کی دعوت کرتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) نکاح کی دعوت اورشکرانے کی دعوت جائز ہے یا نہیں؟ (۳) لڑکی کو دیکھنے کے لیے جب جاتے ہیں اس وقت جو دعوت لڑکی والے کرتے ہیں کیا صحیح ہے؟ (۴) جہیز کہاں تک لینا اوردینا صحیح ہے، جہیز کا سامان مرد استعمال کرسکتا ہے یا نہیں؟ اورایسے سامان جسے استعمال کرنا ضروری ہوجاتا ہے جیسے جہیز کا پلنگ وغیرہ ،اس کا کیا حکم ہے؟
3983 مناظرمجھے تین لڑکیاں ہیں ایک کی عمر نو سال،
دوسری کی چار سال تیسرے کی چھ مہینہ ہے۔ میری تینوں لڑکیاں آپریشن سے ہوئی ہیں۔ اب
میری بیوی کو آپریشن ہو گیا ہے، ڈاکٹر نے کہا کہ اب یہ آگے ماں نہیں بن سکتی ہے۔
مجھے ایک وارث کی ضرورت ہے ،مجھے لڑکا چاہیے۔ میری عمر بتیس سال ہے۔ اب آپ مجھے
بتائیں کہ مجھے دوسری شادی کرنی چاہیے یا کسی کو گود لے لینا چاہیے؟
میرا نام ایمن ہے بچپن میں ریما تھا پھر
ناپسندیدگی کی بنا پر ایمن رکھ دیا گیا۔ شناختی کارڈ ریما نام سے بنا ہے۔ میرا
نکاح کس نام سے ہوگا؟
ایک لڑکی کا نکاح اس کی مرضی کے خلاف ہوا ، اس نے والدین کے دباؤ یا ان کو شرمندگی سے بچانے کے لیے نکاح قبول کرلیا، لیکن شوہر کو خود کو چھونے سے منع کردیا اور ازدواجی وظیفہ نہیں ہوا۔ اس نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تو شوہر نے طلاق دینے سے انکار کردیا، نیز لڑکی کسی اور سے نکاح کرنا چاہتی ہے ، اب وہ ازدواجی وظیفہ کی ادائیگی کے بغیر ایک گھر میں رہ رہی ہے۔ ایسی صورت میں (۱)نکاح کی صورت کیا ہوگی؟ (۲) اگر منکوحہ شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور اس کے ساتھ رہنا نہ چاہتی ہو تو اس کو پابند نکاح رکھنا جائز ہوگا؟ (۳) جو لوگ انہیں ساتھ رہنے پر مجبور کررہے ہیں کیا وہ گناہ گار نہ ہوں گے؟ ( کیونکہ غالب گمان ہے کہ طلاق نہ ملنے کی صورت میں لڑکی جس شخص کو چاہتی ہے اس کے ساتھ مرتکب گناہ ہوجائے۔)
3320 مناظر