• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161664

    عنوان: نکاح میں گواہ کس کی طرف سے ہوں

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان دین شرع متین اس بارے میں کہ نکاح کے منعقد ہونے کے لیے دو گواہوں کا ہونا شرط ہے ،تو سوال یہ ہے کہ وہ دونوں گواہ کس کی طرف سے ہونے چاہئے لڑکی کی طرف سے یا لڑکے کی طرف سے یا دونوں میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک ایک؟

    جواب نمبر: 161664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:967-856/D=9/1439

    نکاح کے صحیح ہونے کے لیے محض دو گواہ ہونا شرط ہے خواہ وہ دونوں لڑکے کی طرف سے ہوں یا دونوں لڑکی کی طرف سے، یا دونوں طرف سے ایک ایک، یا دونوں ہی غیرجانب دار ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند