• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161597

    عنوان: رخصتی سے دو سال پہلے نکاح کرنا كیسا ہے؟

    سوال: رخصتی سے دو سال پہلے نکاح کرنا کیا درست ہے ؟ آج کل کا ماحول ایسا ہے کہ کب کس کی مرضی بدل جائے چاہے تو ایسے حالات میں تو رخصتی سے پہلے والا واقع ہو جائے گی۔فورن رخصتی سے دونو ساتھ ساتھ رہتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ دونوں میں محبت پیدا ہو اور وہ الگ نہ ہو لیکن صرف نکاح کی صورت میں زیادہ امکان ہیں طلاق ہونے کے ۔

    جواب نمبر: 161597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1163-1001/L=9/1439

    نکاح کے بعد رخصتی میں جلدی کرنی چاہیے ،بلا وجہ اس میں تاخیر مناسب نہیں ،اس سے بسا اوقات دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں؛البتہ اگر کوئی خاص عذر ہو مثلاً لڑکی کی عمر کم ہو وغیرہ تو رخصتی میں تاخیر کی بھی گنجائش ہے مگر محض رسوم کی بجا آوری کے لیے تاخیر کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند