• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161119

    عنوان: بیوی حاملہ ہو تو جنسی تسكین كی كیا صورت ہے؟

    سوال: بیوی حمل سے ہے اور اب اگلے 3 سے 4 ماہ تک ملاقات اور جنسی تسکین حاصل کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے ۔ اور میرے لئے صبر کر پانا بہت مشکل ہے ۔ شہوت کا زیادہ غلبہ ہونے پر گندی فلم دیکھنے میں لگ جانے خطراہ ہے ۔ تو کیا اس صورت میں مشت زنی کے ذریعہ شہوت کنٹرول کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 161119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:872-760/D=9/1439

    حمل کی حالت میں ہمستری کرنا شرعی طور پر منع نہیں ہے، لہٰذا طبی طور پر اگر مضر نہ ہو تو ہمبستری کرکے تسکین حاصل کرلیں۔ اور جسم کے دوسرے حصے سے بھی لطف اندوزی کرسکتے ہیں، گندی فلمیں دیکھنا بڑا گناہ ہے اور مشت زنی بھی گناہ کے ساتھ نقصان دہ بھی ہے۔ لیکن شہوت کا انتہائی غلبہ ہوگیا ہو اور حرام میں پڑنے کا ڈر ہو تو انتہائی مجبوری کی حالت میں مشت زنی سے تسکین کرسکتے ہیں تاکہ دوسرے حرام مثلاً زنا وغیرہ میں پڑنے سے بچ سکیں لیکن اس کی عادت نہ ڈالیں اور مصنوعی طریقے سے شہوت کو سوال نہ کریں۔

    --------------

    صورت مسئولہ میں اگر بیوی کے ہاتھ مشت زنی کا طریقہ اختیار کیا جائے تو اس کی گنجائش ہوگی اس لیے ضرورتاً یہ ترکیب اختیار کی جاسکتی ہے خود اپنے ہاتھ سے منی کا خروج نہ کیا جائے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند