• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 160217

    عنوان: اگر کسی سے زنا سززد ہوجائے تو ا س کا نکاح زانیہ لڑکی سے ہی ہوگا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر کسی سے زنا سززد ہوجائے تو ا س کا نکاح زانیہ لڑکی سے ہی ہوگا؟ اور نصیب میں اس کے زانیہ لڑکی ہی آئے گی؟

    جواب نمبر: 160217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:776-717/M=7/1439

    یہ ضروری نہیں کہ جس سے زنا کا صدور ہوجائے اس کا نکاح زانیہ لڑکی سے ہی ہوگا، یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس کے نصیب میں کیا ہے؟ لیکن آدمی اگر گناہ سے سچی توبہ کرلے اور پاکدامن عورت سے نکاح کی چاہت رکھے اور اس کے لیے کوشش ودعا بھی کرے تو اللہ کی ذات سے بعید نہیں کہ اس کا نکاح نیک اور پاکدامن سے ہوجائے۔ قرآن کے مطابق پاکیزہ عورتیں، پاکیزہ مردوں کے لیے مناسب ہوتی ہیں، اور خبیث عورتیں، خبیث مردوں کے لائق ہوتی ہیں، اور جس مرد یا عورت کو زنا کی حالت (عادت) پڑجاتی ہے تو ایسے مرد یا عورت کو زنا کار سے ہی شادی کرنا محبوب ہوتا ہے۔ الزاني لا ینکح إلا زانیةً الخ (النور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند