• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 160214

    عنوان: نكاح ہوچكا ہے مگر رخستی نہیں ہوئی كیا میں بیوی سے مل سكتا ہوں؟

    سوال: حضرت، میرا نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی میں ابھی ۵-۶/ ماہ ہیں، اور میں اپنی بیوی سے ملنا چاہتا ہوں ہمبستری نہیں کرنا چاہتا ، اگر میں اپنی بیوی سے پہلی بار ملوں تو میرے لئے مستحب ہوگا؟ اور کیا مجھے ولیمہ کرنا ہوگا؟ اور اگر میں ملوں تو کیا میں صرف اپنے دوستوں کو بلا کر دعوت دے سکتا ہوں ولیمہ کے طور پر؟ اور پھر رخصتی کے بعد تو ہوگا ہی ولیمہ، ان شاء اللہ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ مستحب کیا ہے؟ میں اللہ کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنتوں سے محروم نہیں ہونا چاہتا، اس لئے میں ابھی تک اپنی بیوی سے نہیں ملا۔

    جواب نمبر: 160214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:775-716/M=7/1439

    صورت مسئولہ میں جب کہ آپ کا نکاح ہوچکا ہے تو آپ اپنی منکوحہ سے مل سکتے ہیں، شرعاً کوئی رکاوٹ نہیں اور اس کے بعد دوستوں کو بلاکر دعوت ولیمہ بھی کرسکتے ہیں، پھر عرفی رخصتی کمے بعد بھی دعوت کرنا چاہیں تو مضائقہ نہیں، مستحب طریقہ یہ ہے کہ نکاح کے بعد جب میاں بیوی کی پہلی ملاقات ہوجائے اور دونوں کے درمیان خلوت ویکجائی ہوجائے تو اس کے بعد ولیمہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند