• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 159136

    عنوان: مطلقہ كے رشتے كے لیے دعا

    سوال: میری طلاق ہوچکی ہے، میری عمر ۳۵ سال ہے ، میں کوئی اچھا رشتہ کرنا چاہتاہوں، براہ کرم، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 159136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:682-612/M=6/1439

    نیک رشتے کی تلاش جاری رکھیں، اللہ تعالیٰ سے نمازوں کے بعد خصوصی دعا بھی کریں اور ہرروز سونے سے پہلے ”یَا لَطِیْفُ“ اور یَا جَامِعُ سو مرتبہ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند