• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 158825

    عنوان: نکاح میں جہز لینے سے انکار كرنا؟

    سوال: سوال: باسمہ تعالے سوال : اگر کوئی شخص اس جہیز کے لینے سے انکار کرے جو لڑکی کا باپ اپنی خوشی سے دیتا ہے تو شرعی اعتبارسے یہ انکار کیسا ہے ؟ سوال :- اگر کوئی شخص اپنے گھر میں مختصر سامان ہی رکھنے کا عادی ہو جو ضرورت زندگی ہو تب کیا حکم ہوگا دونوں حالت میں جہیز لینے سے انکار کرنے کی شرعی وضاحت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں، احسان عظیم ہوگا۔

    جواب نمبر: 158825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 707-582/L=6/1439

    اگر لڑکی کاباپ اپنی خوشی سے ،ریاء ونمود کے بغیر کچھ جہیز کے طور پر سامان دیدے تو لینے میں مضائقہ نہیں،تاہم خاص رخصتی کے موقع پر دینا چونکہ رسم بن چکا ہے ؛اس لیے اس موقع پر لین دین سے گریز ہی بہتر ہے ،اگر لڑکا لینے سے انکار کرے اور عذر بیان کرے تو اس کے عذر کو قبول کرلینا چاہیے،بالخصوص جبکہ لڑکا اپنے گھر میں مختصر سامان لینے کا عادی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند