• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 158229

    عنوان: مہر شرع پیغمبری“ کیا ہے؟ اور اس کی مقدار کتنی ہے ؟

    سوال: حضرت، میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ”مہر شرع پیغمبری“ کیا ہے؟ اس کی مقدار کتنی ہے اور اس کی ادئیگی کیسے ہوتی ہے؟ اگر کسی کا مہر ”شرع پیغمبری“ ہے تو وہ اس کو کیسے ادار کرے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 158229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-411/M=5/1439

    یہ عُرفی اصطلاح ہے اور اس بارے میں عُرف الگ الگ ہے، بعض جگہ اس سے اقل مہر مراد ہوتا ہے جس کی مقدار ۳۰گرام ۶۱۸ملی گرام چاندی ہوتی ہے اور بعض علاقوں م یں اسے مہر فاطمی مراد ہوتا ہے جس کی مقدار ڈیڑھ کلو ۳۰گرام ۹۰۰ملی گرام چاندی ہے، جہاں کا جو عرف ہے اس کے مطابق عمل کیا جائے اور معجل کی صورت میں ادائیگی پہلی ملاقات کے وقت کردینی چاہیے اور موٴجل کی صورت میں قسطوار ادائیگی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند