• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 157109

    عنوان: نکاح کی عمر کیا ہے؟

    سوال: مجھے ایک لڑکی پسند ہے ، میں اس سے نکاح کرنا چاہتا ہو ں ، لیکن 2 سال بعد مہینے گھر میں بات کی ہے کہ آپ لوگ لڑکی والوں سے بات کرکے رشتہ لگادے ، انشائللہ بعد میں کرلیں گے ، لیکن گھر والے منع کر رہے ہیں، بولتے ہیں کہ ابھی پڑھو، یہ سب بعد میں کرنا اور میرے اندر شہوت آتی ہے ، 21 کی عمر ہو گئی ہے ، اب بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 157109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:301-250/sd=3/1439

    آپ کسی مناسب طریقے پر گھر والوں تک اپنی بات پہنچا دیں ، گھر والوں کو شادی میں بغیر کسی معقول وجہ کے تاخیر نہیں کر نی چاہیے ،جب تک شادی کی شکل نہیں بن رہی ہے ، آپ وقتا فوقتا نفلی روزے رکھ لیا کریں اور مفید کاموں میں مشغول رہیں، غلط صحبت اور بے کاری سے احتراز برتیں، کسی اللہ والے بزرگ سے تعلق قائم کر لیں اور اُن سے راہنمائی لیتے رہیں، والدین کو بھی خوش رکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند